ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف جسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حمد اللہ محب ہو یا امر اللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا دوست ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی سوشل میڈیا پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی اور جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے مل کر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نواز شریف سے افغان صدر کے مشیر قومی سلامتی امور حمداللہ محب کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، حمداللہ محب افغانستان میں بد امنی اور طالبان کی پیش قدمی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔