پیپلزپارٹی نے روشینوں کے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا ہے۔حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے چوری کیا ہوا پیسہ آزاد کشمیرالیکشن میں لگارہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں عیدِ قرباں کے موقع ہر طرف آلائشوں کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں لیکن سندھ حکومت نیند کے مزے لوٹ رہی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی صفائی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی نے روشینوں کے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے عید سے قبل ملاقات ہوئی ہے، کراچی سمیت سندھ کے مسائل اٹھائے ہیں۔ عمران خان اگست میں سندھ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سے چوری کیا ہوا پیسہ آزاد کمشیرالیکشن میں لگارہی ہے لیکن انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف کے حصے میں آئے گی جبکہ شکست کے پیش نظر پیپلزپارٹی اور نون لیگ آزاد کشمیر میں حالات خراب کرسکتی ہیں۔