کشمیریوں نے وزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔مراد سعید
وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نے وزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتے شرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت جاکرحریت رہنماوں کی بجائے کاروباری شخصیات سے رابطے رکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سے شروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کیمسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز پر کوئی بات کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نیوقت سے پہلے عمران خان کیحق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کیباعث ن لیگ کوووٹ سے پہلی شکست نظرآ رہی ہے۔مراد سعید نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سیکہاہیپرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے، حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کے واقعے میں شامل تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں