عمران خان پاکستان میں امن کے حامی نہیں: شازیہ مری
کراچی میں مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مغرور اورجھوٹے ہیں،عمران خان نے کبھی گھراوربچوں کاخرچہ نہیں اٹھایا، عمران خان نےہمیشہ اےٹی ایم استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان معصوم ذہنوں کوگمراہ کررہے ہیں، دنیا کے امن کی بات کرتے ہیں توپاکستان کے امن کا بھی سوچنا چاہئے، ملک ہے تو سب کچھ ہے،عمران خان یہ نہیں سوچ رہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ امپورٹڈ امپورٹڈ کہنےوالے مغرب کی مثالیں دیتےہیں،عمران نیازی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عمران نیازی گالم گلوچ کی سیاست پریقین رکھتےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 جولائی کوپنجاب اسمبلی کی کارروائی عدالتی حکم پرہوئی، عدالتی حکم پرہی20ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی کولیفائی کیاگیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سےمتعلق3رکنی بنچ نہ بنایاجائے، عدالت سےدرخواست ہےکہ فل بنچ قائم کیاجائے۔