پنجاب کی 41 رکنی کابینہ کچھ دیر بعد حلف اٹھائے گی
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دے دی ہے ۔ پنجاب کابینہ کچھ دیر بعد گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔ ، ذرائع کے مطابق 41 رکنی کابینہ حلف آج اٹھائے گی ۔جگنو محسن،عظمیٰ بخاری،ثانیہ عاشق بھی کابینہ میں شامل ہوں گی. کابینہ میں 5 سپیشل اسسٹنٹس،5 ایڈوائز اور 12 پولیٹیکل اسٹنٹس بھی شامل ہوں گے۔حلف اٹھانے والوں میں احمد خان ،اویس لغاری ،رانا مشہود،عطاءاللہ تارڑ ،رانا اقبال ،سلمان رفیق ،مہر اعجاز ،صدیق خان ،کاظم پیرزادہ ، ایم پی اے شفیق ،ملک ندیم ،یار زمان اور کرنل ایوب شامل ہیں۔