چوہدری شجاعت سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے اسلام آباد روان، خط کے معاملے پرپیش ہوں گے
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔