اٹلی میں چھوٹا طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا طیارہ شمالی اٹلی کی مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اٹلی کے قومی نشریاتی ادارے آر اے آئی کے مطابق حادثے بریشیا صوبے میں پیش آیا۔ ویڈیو میں طیارے کے سڑک پر گرنے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں کے درمیان گاڑیاں بھی گزر رہی ہیں۔ ورٹ کے مطابق طیارہ کے گرنے کے بعد 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیکسٹا کے مطابق مرنے والوں میں 75 سالہ شخص اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔ طیارہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اٹلی میں طیارہ موٹروے پر گر کر تباہ
Jul 24, 2025 | 00:04