الطاف حسین نےہنگامی بنیادوں پرکالا باغ سمیت چھوٹے بڑے ڈیم بنانے کا مطالبہ کردیا

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اجلاس سے خطاب میں ایم کیوایم کےقائد کا کہنا تھا کہ پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظرکالاباغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دورکرکےمنصوبہ مکمل کیا جائے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جائیں،،قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کاایک دوسرے کو قصوروارٹہرا ناافسوسناک ہے، پاکستان میں بجلی کے بحران،گیس کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے قیامت برپاکررکھی ہے،دوسری جانب خدمت خلق فاؤنڈیشن کےزیراہتمام دس مقامات پرہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرقائم کردیئے گئےہیں جہاں شدید گرمی سےمتاثرہ افراد کوطبی امداد دی جارہی ہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی اور وسیم اختر کا کہنا ہے کہ گرمی سےمتاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کریں گے،انہوں نےریلیف کیمپوں کادورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کاجائزہ بھی لیا۔