کراچی میں رات نو بجے تمام دکانین بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی حکومت نے کراچی میں رات نو بجے بازار،مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام شادی ہال اور ریسٹونٹ رات 11بجے بند کرائے جائیں گے۔ سٹریٹ لائٹس ہر ایک کھمبے پر جلائی جائیں۔ شہر میں نصب تمام بل بورڈز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ توانائی کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے متعلقہ قوانین کے مطابق تمام صنعتی اداروں میں بجلی کے استعمال کی مانیٹرنگ کی جائے۔۔ اِدھر حکومت کی جانب سے رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو تاجروں نے ماننے سے انکار کر دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ رات نو بجے مارکیٹیں بند نہیں کرسکتے۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے شہری رات کو خریداری کرتے ہیں، رات نو بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کر سکتے، اس طرح بجلی کی بچت نہیں کی جا سکتی۔ حکومتی فیصلے سے ہیٹ اسٹروک میں اضافہ ہو گا۔