کراچی میں گرمی کی بدترین لہر کے دوران چار روز میں حبس اور لو سے جاں بحق افراد کی تعداد 1200تجاوز کرگئی

شہرقائد میں بدترین گرمی اور حبس کےباعث موت کارقص جاری ہے،ہیٹ سٹروک اور ڈائریا سےمتاثرہ سیکڑوں مریض اب بھی جناح،سول،عباسی شہید،،اور لیاری ہسپتال سمیت سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،غیرسرکاری اعداد وشمار کےمطابق شہرمیں گزشتہ چار روز کےدوران بارہ سو سےزائد افراد سورج کےغضب کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں،جب کہ سرکاری اعداد وشمار کےمطابق پانچ سو انتیس افراد گرمی کی اس شدید لہر کی نذر ہوئے،ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ کے انچارج امان اللہ کےمطابق چار روز کےدوران سرد خانے میں چھ سو سےزائد لاشیں لائی جاچکی ہیں،شہرقائد کےتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی لگا دی گئی ہے،اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیںریکارڈ کےمطابق جناح ہسپتال میں دو سو اسی،عباسی شہید ہسپتال میں پچاسی،لیاری جنرل ہسپتال میں سترہ،کے پی ٹی دو،لیاقت نیشنل ہسپتال میں پچیس،انڈس ہسپتال میں اڑتیس،سندھ ہسپتال میں پندرہ،قطرہسپتال میں بتیس،ضیاالدین ہسپتال میں پندرہ اورقومی ادارہ برائے امراض قلب میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہارگئے،