الیکشن کمیشن نے خیبرپی کے بلدیاتی الیکشن میں تین سو پینسٹھ پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ کاحکم دیدیا

خیبرپی کے بلدیاتی انتخابات میں تین سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کی سفارش کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے مسلسل آٹھ روز سماعت کی،جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا کے تین سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ ہوگی ۔ خیبرپی کے کے پندرہ اضلاع کے ڈی آراوز نے دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی-