ایم کیو ایم کے رہنماء واسع جلیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کو ٹیبل سٹوری قرار دے دیا

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے بھارتی تعلقات کے انکشاف کے بعد واسع جلیل نے فوری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا، واسع جلیل نے بی بی سی کی رپورٹ کو ٹیبل سٹوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم انیس سو بانوے سے اس طرح کے الزمات کا سامنا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ ایسی ہی ہے جیسے پاکستان میں کسی چھوٹے اخبار میں چھپی ہو، جس کی کوئی وقعت نہ ہو، انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہم پہلے بھی ایسے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں اس لئے ڈرنے کی کوئی بات نہیں-