ایم کیو ایم نے' را ' سے پیسے لیکر پاکستان میں دہشتگردی کی ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا: شرجیل میمن
سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے میڈٰیا کے ذریعے خبر سنی ہے لیکن حقائق سامنے آنے چاہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر انکشافات سچ ثابت ہوتے ہیں تو یہ بہت سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جن پر سخت ترین کارروائی ہوگئی- شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم نے را سے پیسے لیکر پاکستان میں دہشتگردی کی ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ایجنسی سے پیسے لیکر پاکستان میں دہشتگری کا معاملہ بہت سنگین ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس قسم کے الزامات لگائے گئے لیکن اس کیلئے ثبوت درکار ہوتے ہیں۔