PTI نے کراچی میں بجلی کے بحران پر سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی کراچی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ اللہ کی طرف سے شہریوں پر گرمی آزمائش ہے لیکن حکومتی نااہلی ہے کہ شہر میں قبرستانوں اور اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ وزیراعلٰی سندھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری مر رہے ہیں۔ حکومت نے اربوں روپے صحت کے نام پر خرچ کیے لیکن اسپتالوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں ،ان کی ذمے داری نہیں ہے، انہیں وزارت چھوڑ دینی چاہیے۔