پشاور: فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ۔

پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر خالی فلور مل میں دہشتگردوں نے آئی ای ڈیز اور خود کش جیکٹس بنانے کی فیکٹری قائم کررکھی تھی۔ پولیس اور فورسز نےحساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کی تو مل میں چھپے دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان چھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا
مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ سے ایس ایچ سمیت تین پولیس اہلکار اور فورسز کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،ڈیٹونیٹر، خودکش جیکٹس، بارودی مواد،پرائما کارڈ اور حساس دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو دہشتگردوں میں سے ایک اہم کمانڈر تھا۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان کے مطابق دہشت گرد کمپاؤنڈ میں آئی ای ڈی ڈیوائس تیار کرتےتھے۔ دہشت گردوں سے لیپ ٹاپ ،کمپیوٹر موبائل اورحساس دستاویزات بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ دہشتگرد وں کے مل میں مقیم ہونے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملک کے مالک کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔