سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوں گے۔

رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی عید کے چاند کا انتظار شروع ہو جاتا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوں گے، عرب ممالک کی تنظیمیں آج افطار کے بعد اجلاس میں فیصلہ کریں گی، دوسری جانب امریکہ اور کینیڈا میں کیلنڈر پر عمل کرنے والی تنظیمیں اور مساجد اتوار کو عید منائیں گی، عرب ممالک میں بھی اتوار کے روز عید متوقع ہے۔