عیدالفطر قریب آتے ہی کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا۔

کراچی میں مقیم پردیسیوں نے عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی شروع کردی، موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹرانسپورٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا، ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے کراچی سے سجاول تک کا کرایہ چھ سو روپے تھا اب آٹھ سو پچاس سے ایک ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔
عید الفطر پر حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ اندرون ملک جانے والے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے، تاکہ پردیسی بھی عید کی خوشیاں با آسانی اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں