سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی

سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،، کمیٹی نے شہریوں سے چاند کے متعلق شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی تھی،، خلیجی ریاستوں میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوئے،، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن اور فلسطین میں آج عید منائی جارہی ہے،، ادھر سلطنت عمان میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے،، جاپان، شمالی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، برونائی دارالسلام اور مالدیپ میں بھی شوال المکرم کا آغاز ہوگیا ہے،، آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور شمالی امریکا کی فقہ کونسل نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے،، یورپی ممالک جرمنی اور سویڈن میں بھی عید کا چاند نظر آچکا ہے،، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوں گے