پشاورمیں سب سے پہلے عید کا چاند دیکھنے والے مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا پتہ چل گیا

عید کے قریب آتے ہی ہر ایک کی زبان پر مسجد قاسم خان کا نام ہوتا ہے اور کیوں نہ ہو سب سے پہلے چاند دیکھنے کا دعوی جو کرتے ہیں ، اس بار جب چاند دیکھنے کا وقت قریب آیا تو مفتی پوپلزئی موجود ہی نہیں تھے ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ مفتی صاحب کواغوا کیا گیا ہے ابھی اس پر ہی شو شرابا ہو رہا تھا کہ ایک اور افواہ گردش کرنے لگی کہ ان کو تو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جب یہ معاملہ پولیس تک پہنچا تو انہوں نے ان ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،مفتی پپلزئی کے حامیوں کی کئی شہروں سے احتجاج کی بھی خبریں سامنے آئیں، تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بائیس جون کو اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے اور دو اگست کو وطن واپس آئیں گے