دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سےزیادہ قربانیاں دیں:آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا،، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،، اور ملک میں دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان اپنا کرداراداکررہاہے،، لیکن افغانستان بھی اپنا کرداراداکرے۔۔ انھوں نے کہاکہ خطے میں استحکام اور امن کیلئے پاکستان اپنی کوشش جاری رکھے گا،، اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف نےآپریشن رد الفساد میں سیکیورٹی فورسز کےجوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسورکومکمل طورپرختم کیاجائےگا،،پاکستان کے باہمت عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کی اصل طاقت ہیں،