بھارت کے شہر ممبئی میں پلاسٹک بیگ اور ڈسپوایبل برتن کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی،
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں حکام نے آلودگی کو کم کرنے کے لیے پلاسٹگ بیگ، ڈسپوزیبل برتنوں سمیت پلاسٹک کی دیگر مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ پچیس ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔ جن پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن میں پلاسٹک سے بنے شاپنگ بیگ، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کے برتن، چمچےاور کانٹے وغیرہ شامل ہیں،بھارتی حکومت نے پلاسٹک سے بنی چند مصنوعات کے استعمال کی اجازت دی ہے لیکن ان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے سرچارج عائد کیا گیا ہے