لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیرِ علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ڈاکٹرز کے مطابق انھیں ادویات اور مصنوعی آکسیجن دینا کم کر رہے ہیں اور پیر یا منگل کو لائف سپورٹ مشین پر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گابیگم کلثوم نواز زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت میں دن بدن بہتر ی آرہی ہے۔پچھلے کئی دن سے وینٹی لیٹر پر موجود کلثوم نوازنے گزشتہ روز آنکھیں کھول کر مریم نواز کی بات کا جواب دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو تیس سے چالیس فیصد وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا او ر جزوی طور پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا جاتا ہے او ر پھر واپس وینٹی لیٹر پر ہی منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ دل اور دیگر اعضاء پر مزید دباؤ نہ آئے۔ڈاکٹرز کے مطابق ابھی مزید چند روز کلثوم نواز کی زندگی کے حوالے سے اہم ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔