گرفتار ملزم بھتہ خوری، اقدامِ قتل سمیت متعدد جرائم میں مطلوب تھا
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز سندھ اور پولیس نے نوابشاہ میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب ملزم خلیل اللہ بروہی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بھتہ خوری، اقدامِ قتل، لینڈ گریبنگ، خوف و ہراس پھیلانا، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے سمیت متعدد جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا کا کہنا ہے کہ عوام دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ کسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز کو دیں۔