نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بیٹی کا نام رکھ دیا
نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جے سنداآرڈن نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نیوی تے آروہہرکھ دیا جس کے معنی’ روشن اور منور‘ـ ہیں۔
جے سندا آرڈن کے یہاں بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔وہ بے نظیر بھٹو کے بعد بطور وزیر اعظم ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت ہیں ۔1990 میں جب بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم تھیں، اور ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو وہ اپنے دور حکومت کے دوران ماں بننے والی پہلی وزیر اعظم تھیں اور اب نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جے سندا آرڈن کے ہاں 21 جون 2018 کو ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ے سنداآرڈرن نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی تھی۔37 سالہ جے سندا آرڈن چھ ہفتے کی چھٹیوں پر ہیں، اس دوران نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز ان کے فرائض انجام دیں گے۔ ے سندا کا کہنا ہے کہ اس دوران بھی حکومت کی قیادت وہ خود ہی کریں گی اور روزانہ کابینہ کے دستاویزات کا جائزہ لیں گی۔