بنی گالا کی گھاٹیوں کے دامن میں بنا راول ڈیم سیاحوں کی آماجگاہ
بنی گالا کی گھاٹیوں کے دامن میں بنا راول ڈیم سیاحوں کی آماجگاہ ہوتا تھا ، ایک طرف قدرتی حسن تو دوسری طرف خاموش پانی کا ذخیرہ مگر اب نا پانی رہا نا رونق ،پانی کی جگہ مٹی نے لے لی اور سالوں سے مٹی کے ڈھیر جوں کے توں ہی ہیں آنے والے سیاح بھی یہ مناظر دیکھ کر راول ڈیم سے جڑی یادوں کو تازہ کرتے ہیں راول ڈیم کی زمین پر اب مویشیوں اور جنگلی نباتات کا راج شروع ہوگیا ہے ، اب یہاں گائیں گھاس چرتی ہیں تو دوسری جانب پیدل آتے جاتے لوگ بھی نظر آتے ہیں مگر پنجاب ڈیم اتھارٹی کے زیر انتظام راول ڈیم میں صرف مٹی اور گندگی نظر آتی ہے
پنجاب اسمال ڈیم کے زیر انتظام راول ڈیم کئی سالوں سے صفائی کا منتظر ہے ، صفائی نا ہونے کی وجہ سے مٹی پانی کی سطح کے تقریباً برابر ہونے کو ہے ، متعدد بار راول ڈیم میں گندگی اور پولٹری کی غلاظت سے متعلق شکایات بھی انتظامیہ کو کئی گئیں مگر نا تو گندگی اور نا ہی خشک سالی پر اداروں کے ماتھے پر شکن آئی