میں نے پارٹی کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے تھے لیکن امیدوار نہیں ہوں:-جاوید ہاشمی
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملتان جلسے میں نواز شریف کو کہا تھا انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا،،،دسمبر میں جب ٹکٹ کی پیش کش ہوئی تو رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ ہی امیدوار ہوں گے، میں آپ کے لئے ووٹ مانگوں گا،،،جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے آج تک ن لیگ کو ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی،میڈیا میں غلط چلایا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو گیا ہوں،،،میں تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا،،،میں نے پارٹی کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے تھے لیکن میں امیدوار نہیں ہوں،، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے کہنے پر صرف کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ان دونوں سے سفارش کی کہ آپ ٹکٹ جسے چاہیں دے دیں،،، میں ن لیگ سے نسلوں کے رشتے کی بحالی چاہتا تھا،میں نے خود سے آج تک کوئی درخواست ن لیگ کو نہیں دی۔۔۔