ایک طرف شرافت اور خدمت، دوسری طرف الزامات اور گالی گلوچ کی سیاست ہے،شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے این اے ستاون میں انتخابی مہم کا آغاز کیا, اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنٓا تھا کہ ،مشکل حالات کے باوجود نواز شریف نے پاکستان کی خدمت کی ہے ، آج سب جانتے ہیں کہ ملک کے مسائل صرف ن لیگ ہی حل کر سکتی ہے، اربوں روپے کے فنڈز اس حلقے میں لگائے گئے ہیں ،اس سے پہلے بھی حکومتیں رہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابر ہے، کچھ لوگ گیس اور بجلی نہ ملنے پر ناراض ہیں، تھوڑا سا صبر اور کر لیں منصوبے مکمل یو رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،ایک طرف شرافت خدمت کی سیاست ہے، دوسری طرف الزامات اور گالی گلوچ کی سیاست ہے ، ہر شخص جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے، ہمیں کوئی دعوے وعدے کرنے کی ضرورت نہیں، سیکیورٹی کے مسائل کے باوجود ہر یونین کونسل میں عوام کے پاس جائیں گے, اس سے پہلے کہوٹہ میں حلقے کے کچھ ناراض افراد نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا گھیراؤ بھی کیا، اس موقع پر زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی۔پولیس کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کو راستہ ملا.