تحریک انصاف کی عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، قومی اسمبلی کے272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے, پختونخوا کے ننانوے میں سے نوے حلقوں میں امیدوارکھڑے کردیے گئے, پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کرلیا گیا, سندھ کے اناسی جبکہ بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی گئی, اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا گیا, فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوارکھڑے کردیے گئے, باقی بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا, نظرثانی کی درخواستوں کی جامع جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست تیار کی گئی, امیدواروں کی ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سیل کوہدایت جاری کردی گئی.