مسلم لیگ ن نے چودھری نثار سے کئی عشروں پر محیط رفاقت باقاعدہ ختم کردی
چکری کے چودھری کی مسلم لیگ ن سے راہیں باضابطہ طور پر جدا ہوگئیں, مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے خلاف امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں, مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے انسٹھ سے قمراسلام جبکہ این اے تریسٹھ سے ممتازخان کوٹکٹ جاری کیا ہے, جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی دس سے راجہ قمرالاسلام اور پی پی بارہ سے فیصل قیوم ملک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں, ذرائع کے مطابق چودھری نثار کے حلقوں میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نوازشریف نے کیا, صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف حلقے کھلے رکھنا چاہتے تھے, واضح رہے کہ چودھری نثار نے این اے انسٹھ ، این اے تریسٹھ ، پی پی دس اور پی پی بارہ سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔