پیرس ایئرشو:پاکستان کاجے ایف سترہ تھنڈرطیارہ بڑی تعداد میں شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا
Le Bourgetمیں پیرس کے ترپن ویں فضائی شومیں طیارو ں کے فضائی کرتب کامظاہرہ دیکھنے کے شوقین افرادکی بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈرکے فضائی کرتب دیکھے۔پاکستان میں تیار ہونے والے جے ایف سترہ اوردوسرے طیارے نے شو میں فضائی مظاہرہ کیا اور وہ شو میں سب کی توجہ کامرکزرہے۔پاک فضائیہ کے ایک اہلکارنے شائقین کولڑاکاطیارے کی آپریشنل اورہتھیارلے جانے کی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیارکردہ طیارے نے دفاعی مہارتوں کے بعد فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔شائقین جے ایف تھنڈرطیارے کے فضائی کرتبوں سے لطف اندوز ہوئے اورطیارے کے واپس زمین پراترنے پردل کھول کرداددی۔پاک فضائیہ کودنیاکے سب سے بڑے فضائی شومیں شرکت سے اپنی شاندارصلاحیتوں کے اظہار کاموقع ملاہے۔شومیں شرکت سے طیاروں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کوعالمی منڈی میں اس کی صلاحیتوں کااندازہ لگانے کاموقع بھی ملاہے۔