ونٹرا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے فگر اسکیٹنگ کیمپ کا انعقاد. ترجمان پاک فضائیہ
ونٹرا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے فگر اسکیٹنگ کیمپ کا انعقاد. کیمپ کےلیے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی فگر اسکیٹر ملاک فیصل اورانکی والدہ محترمہ نسرین سوداوی کو پاکستان مدعو کیا گیا۔
کیمپ میں بچوں اور بچیوں کو کھیل میں مہارت حاصل کرنے کی بنیادی ٹپس بلا معاوضہ فراہم کی گئیں.
اسی طرح کا ایک کیمپ اس ماہ کے آخر میں کراچی میں بھی لگایا جائے گا۔
پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیدریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے کراچی میں ایک بہترین انڈورسیمولیٹر بنانے اور شمالی علاقہ جات کی منجمد جھیلوں ہر اسکیٹنگ رنکز تیارکرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے.