ملک میں کوروناسے مزید 60 ہلاکتیں ،3ہزار 892 نئے کیسزرپورٹ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 60 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3 ہزار755ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسزکی تعداد1 لاکھ 88 ہزار 926 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار926 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3755 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1516 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے 69 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 19 ہزار 935مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ سندھ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مریض 1124انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں 72 ہزار 656 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 38 ہزار 401مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ خیبر پختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا سےاب تک 855 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار 388 کیسز ہوچکی ہے جبکہ 9 ہزار385مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک9 ہزار634 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں106 مریض چل بسے ۔ صوبے میں 3 ہزار694 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کورونا سے اسلام آباد میں 108 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ11 ہزار 483کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 5 ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں7 133 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور23 مریض جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 961مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیر آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد892 جبکہ 23افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ آزادکشمیرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد336 ہے ۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک77ہزار754 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4283 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 23ہزار 380ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 11 لاکھ 50ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔