غرب اردن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ،مجموعی تعداد 1028ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق غرب اردن میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مجموعی تعداد 1028ہوگئی ہے۔ تازہ اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید پانچ اور نابلس میں ایک مریض کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 46الخلیل، دو نابلس اور ایک طولکرم میں سامنے آیا ہے۔فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرین کی کل تعداد 1028ہوگئی ہے۔ ان میں 594 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پانچ فلسطینی جاں بحق اور 429کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 270ہوگئی ہے۔