پی ایس ایل6 کا چیمپئن کون،فیصلہ آج ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ کا چیمپئن کون ہوگا، ملتان سلطانز یا پشاور زلمی فیصلہ آج ہوگا۔ وکٹ کیپرمحمد رضوان کی قیادت میں ملتان نے پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہاب ریاض کی پشاورزلمی ریکارڈ چوتھا چیمپئن شپ میچ کھیلے گی وہ ایک مرتبہ چیمپئن بھی بن چکی ہے۔ محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے لیے شیخ زید اسٹیڈیم خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے پانچ میں سے چارمیچ ہارنے والے ملتان نے ابوظبی میں چھ میچوں میں پانچ فتح حاصل کی۔ کوالیفائرز میں رضوان الیون نے دوبارکی چیمپئن اسلام آباد کو آؤٹ کلاس کردیا۔ کپتان رضوان چار ففٹیز سمیت چار سو ستر رنز بناکر لیگ کے دوسرے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ جنہیں تین سو تریسٹھ رنزبنانے والے صہیب مقصود کا ساتھ میسرہے۔ شاہنوازدھانی دس میچوں میں بیس وکٹیں لیکرکامیاب ترین بولرہیں ۔ لیگ اسپنرعمران طاہردس اورموزربانی آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔ سابق چیمپئن پشاور زلمی چوتھا فائنل کھیلے گی۔ کپتان وہاب ریاض اٹھارہ وکٹیں لیکردوسرے کامیاب بولر ہیں۔ وہ چھ ایڈیشنزمیں چورانوے وکٹیں لیکرپی ایس ایل کے کامیاب ترین بولر ہیں۔ محمد عرفان دس اورعمید آصف نے آٹھ کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔ شعیب ملک تین سو چھ رنزبناکر پشاور کے بہترین بیٹسمین ہیں۔ حضرت اللہ زازئی نے آخری چارمیچوں میں تین نصف سنچریزسمیت صرف ایک سو نو گیندوں پر دو سو چھ رنزبنائے اور فتح گرثابت ہوئے ہیں۔ جوناتھن ویلز نے اسلام آباد کے خلاف ناقابل شکست پچپن رنز بنائے