جوہر ٹائون دھماکا، متعدد افراد ز یر حراست
لاہور میں جوہر ٹائون دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں سی ٹی ڈی نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔لاہور میں ایک اسلامی جماعت کے سربراہ کے گھرکے قریب ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دھماکے کے مقام کے قریبی علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ۔سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کاعمل مکمل کر لیا ، دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑے اور گاڑی کے پارٹس ا کٹھے کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں جماعت کے سربراہ کے گھرکے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔