نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا، نوازشریف کی اپیلوں پر آج کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے; فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اپیلوں پر آج کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین مقدمے میں مفرور ہیں جب کہ نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا، شریف خاندان کو پاکستان کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہیے۔فوادچودھری نے کہا کہ اس مقدمے میں عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قید کی سزا سنائی، وہ جس طرح ملک سے فرار ہوئے سب کو پتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اپیل میرٹ پر چلے گی،امید ہے اس مقدمے میں پاکستان کےعوام کےساتھ انصاف ہوگا۔