عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ نتازعات کے حل میں ہے: آرمی چیف
برلن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ نتازعات کے حل میں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی تنازعات اورچیلنجزکےحل کے لیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے۔انہوں نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پرپاکستان کی علاقائی و داخلی سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پراظہارخیال کیا اور درپیش چیلنجز و خطرات سے نمٹنے کے متعلق بھی گفتگو کی۔