کراچی میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کےباقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہوں گی،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ان کے مطابق پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے۔رواں برس مون سون کےدوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے۔اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔