بدترین رہائش، کراچی کا دنیا میں پانچواں نمبر
دنیا بھر میں رہائش کے قابل شہروں میں کراچی پانچواں بدترین شہر قرار پایا ہے۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ دنیا میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق شامل ہیں۔