ارجنٹائن:عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 3بچوں سمیت 5افراد ہلاک،35زخمی

ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت5 افراد ہلاک اور35زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور35زخمی ہو گئے ، آگ میں جھلس کر مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ایک عمارت کی ساتویں منزل پر صبح تقریباً 6 بجے آگ لگی اور آٹھویں منزل تک تیزی سے پھیل گئی۔ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے کہا کہ دو خواتین اور تین بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن وہ دھویں میں سانس لینے اور جھلسنے کی وجہ سے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔تفتیش کے انچارج پراسیکیوٹر نے کہا کہ 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ حادثاتی معلوم ہوتی ہے جس میں دھماکے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔