عوام کو اختیار دیں کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نئی حکومت کا انتخاب کریں۔فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مزید مشکلات کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کا ا علان وقت کی ضرورت ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ میثاق شفاف الیکشن واحد راستہ ہے، عوام کو اختیار دیں کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نئی حکومت کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرکے صاف و شفاف الیکشن کی تاریخ کا اعلان وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مزید مشکلات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔