ٹیکس اور مزید ٹیکس: عوام سے اب 7004 ارب کے بجائے 7470 ارب روپے ٹیکس لیا جائے گا

عوام سے اب 7004 ارب روپے کے بجائے 7470 ارب روپے ٹیکس لیا جائے گا، حکومت نے ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 396 ارب روپے بڑھا دیا۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے مختلف ٹیکسز کا بھی اعلان کردیا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ کیلئے 10 فیصد سپر ٹیکس 13 سیکٹرز پر لگے گا جب کہ 4 فیصد ٹیکس دیگر تمام سیکٹرز پر لگے گا۔قومی اسمبلی سے خطاب میں مفتاح نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، آئی ٹی کو رعایتیں دے رہے ہیں۔