انتخابات 2013ءکے پہلے مرحلے میں آج سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج 24 مارچ سے 29 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے،جن کی جانچ پڑتال کے لیے 7روز رکھے گئے ہیں۔جانچ پڑتال 30مارچ سے 5اپریل تک جاری رہے گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں6 سے 9اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔16اپریل تک تمام اپیلیں نمٹا دی جائیں گی، انتخابی امیدوار 17اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 18اپریل کو امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 11 مئی کو ہو گی۔