آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان بچانے کے لیے واپس آئے ہیں۔
کراچی ائرپورٹ پر اپنی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے واپس نہیں آؤں گا، مگر عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے واپس آگیا ہوں، سابق صدرکا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے پوچھتا ہوں وہ خوشحال پاکستان کہاں ہے جوچھوڑ کرگیا تھا،،ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ سید اورآل رسول سے ہیں اسلیے صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان صرف غریب عوام کے لیے آئے ہیں اگرکامیابی ملی تو دوباررہ پاکستان کوخوشحال بنائیں گے بعد ازاں انہیں سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے انکی رہائشگاہ پہنچا دیا گیا۔۔ پرویز مشرف کے پروٹوکول کے باعث شارع فیصل سمیت دیگراہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا۔