چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیرجماعت اسلامی کی لاہور میں ہونے والی ملاقات کے بعد انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔
امیرجماعت اسلامی سید منور حسن کی قیادت میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے لاہورمیں انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔۔ ملاقات میں مینار پاکستان کے کامیاب جلسے اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے جاوید ہاشمی اورلیاقت بلوچ کی رہنمائی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرجماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی تو پھر اسمبلی میں موجود کسی جماعت سے الائنس نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرکوئی مجھے کہے کہ مشرف کے جلسے میں جاؤں تو میں نے انشورنس نہیں کرا رکھی۔۔۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا حکمرانوں کا کرپشن سے پاک ہونا ضروری ہے۔۔ نگران وزیراعظم کے ٹریک ریکارڈ پر تحفظات ہیں تاہم قوم کو مایوسی کی طرف نہیں دھکیلنا نہیں چاہتے۔۔ الیکن کمیشن کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔