عراق: موصل میں امریکی فوج کی رہائشی علاقوں میں بمباری، بچوں سمیت 230 افراد ہلاک
عراق کے شہر موصل میں امریکی فضائیہ نے قیامت ڈھا دی، لڑاکا طیاروں نے شہری علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، غیرملکی فوج کی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت دو سو تیس افراد ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بمباری کے بعد ایک ہی عمارت کے ملبے کے نیچے سے ایک سو تیس لاشیں نکالی گئیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، موصل کے مغربی علاقے میں بمباری سے ایک سوافراد ہلاک ہوئے ہیں، دوسری جانب امریکی حکام نے ہرزا سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراقی افواج کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائی کی۔