فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائر میچ میں برازیل نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائر مقابلے میں برازیل اور میزبان ملک یوراگوئے کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، یوراگوئے کے ایڈیسن کاوانی نے پہلے ہاف کے نویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، تاہم اٹھارویں منٹ میں برازیل کے پالینو نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیادوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم کھیل پرچھائی رہی، پالینو نے اکاون وین منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو ایک کردی، میچ کے چوہتر ویں منٹ میں سٹٓار فٹ بالر نیمار نے گول کرکے برازیل کی برتری تین ایک کردی
میچ کے آخری منٹ میں برازیلی مڈفیلڈر پالینو نے ہیٹرک کرتے ہوئے یوراگوئے کے خلاف اپنا تیسرا گول داغ دیا، مقررہ وقت کے اختتام پر جیت چار ایک سے برازیل کے نام رہی۔