اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں عاصمہ جہانگیر کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی، عاصمہ جہانگیر نے مقدمے کو ٹرائل کورٹ منتقل کرنے اور سول سوسائٹی کو فریق بنانے کی درخواست دے رکھی تھی،،، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں خارج کردیں، عدالت حکم میں کہا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مجسٹریٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا جائے گا، عاصمہ جہانگیر متاثرہ فریق نہیں اس لئے درخواست مسترد کی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سترہ مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،،اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج کی اہلیہ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، سپریم کورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔