رینجرزسندھ نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتےہوئےمتحدہ لندن کےتین کارکنوں سمیت9ملزمان کوگرفتارکرلیا,ملزمان بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ جو بلدیہ، سرسید، الفلاح، سہراب گوٹھ اور کندھ کوٹ کے علاقے میں کی گئیں۔ بلدیہ اور سید کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنان فراز طارق، سجاد اورکامران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان لندن کیلئے سہولت کاری، حساس اداروں اور رینجرز کا غلط نام استعمال کر کے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ الفلاح کے علاقے سے 3 افراد تیمور، یوسف اور زبیر پر مشتمل ایک ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔سہراب گوٹھ سے منشیات فروش شمشیر ملاح کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروش سے بھاری تعداد میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ کندھ کوٹ کے علاقے سے 2 افغان باشندوں شمس الرحمان اور غلام حیدر عرف گل خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی،