پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہو گا,عمران خان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان حسین حقانی کے انکشافات، میمو گیٹ اور نیوز لیکس کے معاملات پر برہم نظر آئے, ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی ہے جو نیوز لیکس میں کی گئی۔ سیاست دانوں کی پرانی عادت ہے کہ یہ امریکہ اور بھارت کو خفیہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تو آپ کے ساتھ ہیں لیکن فوج خلاف ہے,عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی فوج کو بدنام نہ کیا جائے، اگر مسائل ہیں تو فوج سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا نیب نواز شریف کا آلہ کار ہے، آصف زرداری نے درست دھمکی دی ہے, عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے قطری بزنس پارٹنر کو دو سو ارب کا پورٹ قاسم کا ٹھیکہ دینے پر عدالت میں جانے کا اعلان کیا ۔بولے شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے سعید احمد کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا گیا ہے